کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کی ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت نے یکم اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران مرکزی ملزم ظہیر اور اس کے بھائی شبیر کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ملزمان ظہیر اور شبیر کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں گئی اور ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں پیش نا ہوسکے۔
عدالت نے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جائیں۔
واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے بھی دعازہرہ کو یکم اگست کو عدالت میں طلب کررکھا ہے۔ عدالتی حکم پر دعا زہرہ کو لاہور سے کراچی منتقل کیا جاچکا ہے۔