دعامنگی کیس، ملزم زوہیب قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کے مشہور دعا منگی اغواء برائے توان کیس کی سماعت ہوئی۔ سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے ملزم کے فرار ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت میں جمع کرائی گئی جیل رپورٹ کےمطابق دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی 27 جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی تحویل سے فرار ہوا۔ ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردئے گئے ہیں۔

 

واضح رہے زوہیب قریشی کے خلاف دعامنگی سمیت 5 سے زائد مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کی گزشتہ سماعت میں فرار ملزم ذوہیب قریشی اور اس کے ساتھیوں محمد طارق عرف شکیل، مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی پر فرد جرم عائد کی جاچکی تھی اور مرکزی مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts