دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشد کا خفیہ گاہک کے ذریعے سرکاری محکمہ کا جائزہ

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں حکمران شیخ محمد بن راشد نے سرکاری محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خفیہ گاہک بھیج دیا۔ گاہک نے عام شہری بن محکمہ کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔

متحدہ عرب امارت کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سرکاری محکموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ کبھی خود معائنہ کرنے مختلف محکموں میں پہنچ جاتے ہیں تو کبھی خفیہ گاہک سے کڑی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سرکاری محکمے محمدبن راشد ہاؤسنگ اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور کارکردگی جانچنے کیلئے وہاں ایک خفیہ گاہک بھیج دیا۔

گاہک نے مختلف کسٹمر کاوئنٹرز پر عملے سے خدمات لیں، ایسے میں ادارے کا چیف ایگزیکٹو کسٹمر عمر بن شہاب بھی اپنے کمرے سے نکل کر سائلین کی رہنمائی کرتے نظر آئے، خفیہ گاہک نے رپورٹ بشمول تصاویر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کو فراہم کردی۔

دبئی کے حکمراں نے ادارے کو سراہا اور سربراہ کو بھی خوب داد دی، تصاویر اور رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کردی، ساتھ ساتھ پیغام دیا کہ سرکاری ادارے عوام اور گاہکوں کی وجہ سے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد الکتوم نے  سرکاری محکموں کو بھی دو ٹوک پیغام دیا کہ چاہے ہمارا ملک کتنا ہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہو، ہماری آنکھیں اپنے شہریوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی خدمات  کی نگرانی کرتی رہیں گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts