Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

خیرپور میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں انکی بھتیجی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ حنا شاہ جیلانی انتخابات میں خیرپور پی ایس 26 کی نشست پر قائم علی شاہ کے مدمقابل ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کی بھتیجی حنا شاہ جیلانی پی ایس 26 پر اپنے چچا کا مقابلہ کریں گی۔ حنا شاہ جیلانی کا کہنا ہے کہ بڑے سائیں بزرگ ہو گئے ہیں لیکن سیٹ چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

حنا شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ آرام کا نہیں سوچ رہے، نہ ہی ہمیں موقع دے رہے ہیں، اور ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی اور محترمہ بے نظیر بھٹو سے عشق ہے لیکن ہمیں ٹکٹ نہیں دیا جا رہا۔

انھوں نے کہا ہمیں بھی حق ہے کہ ہم الیکشن لڑیں، اعلیٰ قیادت سے ہم درخواست کر رہے ہیں کہ ٹکٹ ہمیں دیا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts