Search
Close this search box.

حکومت کی سوشل میڈیا پر سرکاری افسران اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔  سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش کرے گی۔

جے آئی ٹی مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں