وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اعلان کیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 59 روپے 16 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل پر 39روپے 16 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے اور 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مکمل ختم کردی ہے۔ اب حکومت کو پیٹرول کی مد میں نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔