حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 335 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی

حکومت نے عوام پر  پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس بم بھی گرادیا۔ وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں 335 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ملک میں گیس کی قیمت335فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ، گھریلو صارفین کیلئے 43 فیصد سے 335 تک اضافہ کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

یہ فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیا گیا جو جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اضافے سےسوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کو تقریباً چھ  سو چھیاسٹھ ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

ای سی سی کے فیصلے مطابق درآمدی اور غیردرآمدی سیکٹرز کیلئے گیس کے نرخ سوروپے فی یونٹ سے بڑھا کر ایک ہزارتین سو پچاس اور ایک ہزار پانچ سوپچاس روپے ایم ایم بی ٹی یو کردیے جائیں گے، جو آٹھ سو باون روپے اور ایک ہزار ستاسی روپے کے موجود نرخوں سے اٹھاون فیصد زیادہ ہوں گے۔

پچاس کیوبک میٹر کے سب سے کم رہائشی سلیب کیلئے گیس کے نرخ تینتالیس فیصد اضافے سے ایک سو اکہتر روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے وصول کیے جائیں گے، اس سے صارفین کے ماہانہ بلوں میں چھتیس فیصد اضافہ ہوگا جبکہ سوکیوبک میٹر کا اگلا سلیب تین سوروپے فی یونٹ پربرقرار رہے گا۔

تیسرا سلیب دوسو کیوبک میٹرچھبیس فیصد اضافے سے چھ سو چھیانوے روپے اور تین سو کیوبک میٹرایک ہزارآٹھ سو چھپن روپے فی یونٹ ہوجائےگا۔

آخری موجودہ سلیب کو چارسو کیوبک میٹر کی ماہانہ کھپت کے ساتھ ضم کردیا گیا، ان پر تین ہزار سات سو بارہ روپے فی یونٹ کی شرح سے چارج کیا جائے گا، جو تقریباً ایل این جی کی لاگت کے برابر ہے۔

چار سو کیوبک میٹر استعمال کرنےوالوں سے اس وقت فی یونٹ ایک ہزارایک سوسات روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جنہیں اب تین سوپینتیس فیصداضافےکا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کے بلوں پر تین سوچھیالیس فیصد اضافہ ہوگا۔

چار سو کیوبک میٹر سے اوپر کیلئے ایک ہزار چار سوساٹھ روپے فی یونٹ کوایک سوچون فیصداضافےسےتین ہزار سات سوبارہ روپےفی یونٹ کردیا گیا۔

نظرثانی شدہ نرخوں کا نوٹیفکیشن عیدالاضحی کےفوراًبعد وفاقی کابینہ کی توثیق کےبعد جاری کیا جائے گا کیونکہ قانونی طورپرتیرہ جولائی تک فیصلہ لاگو ہونا ضروری ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts