حکومت نے پٹرول بم گرادیا، پٹرول تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جسکے بعد پٹرولیم منصوعات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئیں۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسہ کا اضافہ کیا گیا جسکے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزات خزانہ کے مطابق  اوگرا نے پیٹرول 5روپے52 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنےکی سفارش کی تھی ۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6روپے19پیسےفی لیٹرمہنگاکرنےکی سفارش کی گئی تھی۔۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرسیلز ٹیکس میں کمی کرکے پٹرولیم منصوعات میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts