Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت نے سپریم کورٹ کےازخود نوٹس کیس کے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر  نے دائر کی ہے۔

 

اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور محمد اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کےتحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔

 

واضح رہے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 8 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور وزیراعظم کی قومی اسمبلی توڑنے کی سفارش جبکہ صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے تین اپریل کی حیثیت سے بحال کردیا تھا۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts