حکومت سندھ کی رات 9 بجے کے بعد بھی مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کے احکامات میں نرمی کردی گئی۔ مخصوص کاروبار رات 9 بجے کے بعد بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

 

سندھ حکومت کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں پہلے سے متستثنٰی کاروبار کی فہرست میں چند مذید کاروبار کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

 

نئے حکم نامے کے مطابق سافٹ ہاؤسز ، بس اڈوں ، سبزی منڈی اور کمرشل ایمبولینسز سروس چلانے والے رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے احکامات سے مستثنٰی ہوں گے۔

 

کال سینٹر ، کورئیر سروسز اور پنکچر شاپس کو بھی رات 9 بجے دکانیں بند کرنے سے استثنٰی دیا ہے جسکے مطابق یہ مخصوص کاروبار کرنے والے رات 9 بجے کے بعد بھی کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

اسکے ساتھ میڈیکل اسٹورز ، فارمیسیز ، اسپتال، میڈیکل کلینک، لیباریٹریز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور ملک شاپس کو پہلے ہی رات 9 بجے کاروبار بند کرنے سے استثنٰی دیا گیا تھا۔

 

واضح رہے حکومت سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے 17 جون کو 2 ہفتے کے لئے دکانیں رات 9 بجے جبکہ ریسٹورینٹ اور شادی ہال رات 11 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts