حکومت سندھ کا تھرپارکر کی قیمتی پہاڑی کارونجھر کی نیلامی منسوخ کرنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے تھرپارکر کی پہاڑی کارونجھر کی نیلامی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وزیراعلٰی سندھ  مرادعلی شاہ کے دو معاونین خصوصی نے کارونجھرپہاڑکی نیلامی کی سخت مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھر سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خاص ارباب لطف اللہ نے اس منصوبے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ ارباب لطف اللہ نے صوبائی وزیر معدنیات کے نام خط میں کارونجھر پہاڑوں کی نیلامی کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے بھرپور خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ارباب لطف اللہ نے مطالبہ کیا کہ کارونجھر کے پہاڑوں کی نیلامی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے ان قیمتی پہاڑوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے بلکہ تھر کے باسیوں کے تحفظات بھی دور ہو سکیں۔ 

وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے کہا کہ کارونجھرسے ہمارے تہذیبی ثقافتی اورجذباتی بندھن ہےقیادت نے اس مسٸلے کانوٹس لیتے ہوٸے ٹینڈرمنسوخی کی ہدایت جاری کی جائیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد آج ٹینڈرمنسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیاجاٸے گا۔ 

وزیرثقافت کا کہنا ہے کہ کارونجھر کی پہاڑیاں صرف پتھر اور معدنی وسائل نکالنے کا زریعہ نہیں ہیں کارونجھر کی پہاڑیاں پاکستان کا تاریخی، ایکولاجیکل، جاگرافیکل اور ثقافتی ورثہ ہے یہ پہاڑیاں صرف سیاحوں کے لیئے نہ صرف خوبصورت مناظر، ان کی کشش، اعتماد، مختلف عقائد کے لوگوں کے لیئے مقدس اور روحانی اہمیت کی جگہ ہے۔

ان پہاڑیوں کی خوبصورتی کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ کرنے کی ضرورت ہے کارونجہر کی نیلامی نہ صرف ناانصافی اور مقامی آبادی کو شدید خدشات لاحق ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts