حکومت سندھ نے صوبے میں شعبہ تدریس کی بہتری کے لیے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح اساتذہ کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔
سردار شاہ کے مطابق سندھ ٹیچرز ٹریننگ اتھارٹی اساتذہ کو لائسنس جاری کرے گی اور تعلیمی اداروں میں صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی تدریس کے فرائض انجام دے سکیں گے۔
وزیرتعلیم سندھ کا کہنا ہےکہ اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ شعبہ تدریس میں بہتری کے لئے کیا گیا ہے۔ اس عمل سے صوبہ میں تعلیم کا معیار بڑھے گا۔