حلقہ بندیوں سے کراچی پر جبر واضح نظرآتا ہے، جو باتیں ہم تک پہنچ رہی ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، خالد مقبول صدیقی

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں جوکیا گیا وہ ہی صورتحال پھر نظر آرہی ہے، سندھ کے شہری حلقوں میں جبری مینڈرنگ کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے رکھا گیا رویہ پورے پاکستان سے مختلف ہے، یہ سندھ کے شہری علاقوں کو پتھر کے دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ شفاف الیکشن سے آنے والی جمہوریت ملک کو منزل تک لیکر جاسکتی ہے، الیکشن کاوقت ہے، سندھ کے شہری علاقوں کو ریاست جواب دہ ہے۔

کنوینئر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اداروں اور فورم پر سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی ہی نہیں ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلیے قربانیاں دی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلےگنا نہیں جاتا پھر ووٹر لسٹ سے نکال دیتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہر درجے پر سندھ کو تقسیم کردیا ہے، سندھودیش کا خواب ایم کیوایم کے ہوتے ہوئے کوئی پورانہیں کرسکتا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے نہیں ہیں، جو باتیں ہم تک پہنچ رہی ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، ایسا ماحول پیدا نہ کریں جس سے الیکشن مشکوک ہونے لگیں۔

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں سے کراچی پر جبر واضح نظر آتا ہے، یہ شہر پورے ملک سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، اس شہر میں امن کے بغیر ملک میں امن نہیں آسکتا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts