حضورﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایات پر وزیراعلی ہاؤس میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حضورﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں  ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔

تقریب میں سفارتکار، علماء،  صوبائی سیکریٹریز، آئی جی پولیس  اور دیگرسماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مشہور نعت خواہ صدیق اسماعیل ، حمید رانا، مجید سلطانی اوردیگر نے  نعتیں رسول ﷺ پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

تقریب میں مفتی فضل سبحانی، ڈاکٹر جمیل راٹھور، علامہ سید رضی جعفر نقوی نے حضور پاک ﷺ  کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تمام علماء  کی تقریب میں  بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حضورﷺ کی تعلیمات اور رہنمائی تمام عالم اسلام کےلیے مشعل راہ ہے، حضور ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہی  ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts