حافظ نعیم نے جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا، ترجمان ایم کیوایم پاکستان

ایم کیوایم پاکستان نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے صوبائی اسمبلی نشست چھوڑنے پر ردعمل دے دیا۔ 

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 پر حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا، ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے۔

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے میدان سے بھاگ کر اپنی جماعت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے آج صبح پریس کانفرنس میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیرات میں انہیں نشست نہیں چاہئے۔ اس سیٹ پر ان سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کو ملے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ہزار 292 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے معاذ مقدم 20 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts