Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حارث رؤف کورونا سے صحتیاب، حسن اور فہیم بھی فٹ ہوگئے

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ حارث رؤف ، حسن علی اور فہیم اشرف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

 

حارث رؤف کورونا کا شکار ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں جاری تاریخی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انہیں آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔ تاہم حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہوں نے راولپنڈی میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کو بھی دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

 

پاکستان سپرلیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر حسن علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے انجری سے چھٹکارا پالیا۔ دونوں کھلاڑی مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے بھی تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد  پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا گیا۔

 

حسن علی ، فہیم اشرف اور حارث رؤف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ممکنہ طور پر حسن علی اور فہیم اشرف دوبارہ پلیئنگ الیون کا حصہ بن جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

 

واضح رہے آسٹریلیا کرکٹ کا یہ دورہ پاکستان انتہائی تاریخی ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال کے طویل عرصہ بعد دورہ پاکستان پر آئی ہے۔ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts