جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید گزشتہ رروز سے لاپتہ ہے، علی عمران سید کی اہلیہ کے مطابق وہ جمعہ کی شام کو گغر سے نکلے جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں
علی عمران سید کے بھائی طالب رضوی نے بتایا کہ علی عمران گزشتہ روز شام 7 سے 8 کے درمیان گھر سے نکلے تھے اور کافی دیر کے بعد بھی واپس نہیں آئے تو تلاش شروع کی گئی جب کہ علی عمران موبائل فون بھی گھر چھوڑ گئے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی عمران سید کی گمشدگی سے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کی گمشدگی سے متعلق سچل تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعيل کا جيو کے رپورٹر علی عمران کی گمشدگی کا نوٹس
گورنر سندح نے واقعے کا نوٹس لیتے آئی جی سندھ کو علی عمران کی جلد بازیابی کی ھدایت کردی ہے گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ علی عمران کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جیو کے رپورٹر علی عمران کی گمشدگی کا سخت نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی رپورٹر کی گمشدگی کانوٹس لیتے ہوئِے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ٹیلی فون کیا، وزیراعلی کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے خلاف اس قسم کی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی
ایڈیشینل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ علی عمران کی گمشدگی کے معاملے پر پولیس کام کررہی ہے اور ان کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی