Search
Close this search box.

جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے مسجد کی تعمیر کا خواب پورا کردکھایا

اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ داؤد کم نے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کردیا۔

داؤد کم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے مختلف فوٹیجز شامل ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں نماز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

داؤد کم نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا، انہوں نے انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا ہے۔ داؤد کم نے ویڈیو میں ان ساتھیوں کا بھی تعارف کروایا جنہوں نے مسجد کی تعمیر کے دوران ان کی مدد کی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ آخر کار میں کامیاب ہوگیا، آپ کے تعاون سے میں اللہ کا گھر بنانے کے قابل ہوا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں لیکن میں مسجد کی تعمیر کا خواب کبھی ترک نہیں کروں گا۔ شکریہ

واضح رہے کہ داود کم نے دؤادکم نے ستمبر 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، ان کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں