جماعت اسلامی کا بلدیاتی بل کے خلاف وزیراعلی ہاؤس جانے کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی بل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر 18 روز سے جماعت اسمبلی کا دھرنا بھی جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے وزیر اعلی ہاؤس جانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا توانا آواز بن چکا ہے، ہم تاریخیں نہیں دینگے اپنا حق لیکر ہی اٹھیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پہلے شہرکو برباد کیا جاتا ہے پھر ادھورے منصوبوں کا افتتاح کیا جاتا ہے اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ پہلے تو اسے برباد کیا گیا اور جن منصوں کا افتتاح کیا وہ بھی ادھورے ہیں۔


حافظ نعیم الرحمان نے سوال کیا کہ اداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے شہر کی ترقی پر لگائے گئے چار پانچ سو ارب کہاں گئے ؟ کراچی میگا سٹی ہے جماعت اسلامی شہر میں بسنے والی ہر قوم اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخص کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔
Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts