جعلی ٹوئٹس نے ابو کی جان کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، انور مقصود کے بیٹے کا سوشل میڈیا پر پیغام

پاکستان کے معروف لکھاری، دانشور اور مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے اور گلوکار بلال مقصود نے والد کی زندگی خطرے میں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلال مقصود نے انورمقصود کے جعلی اکاؤنٹ کے چند اسکرین شاٹ شیئر کیے جس سے اشتعال انگیز ٹوئٹ کیا گیا تھا اور دوسرا مذکورہ اکاؤنٹ کی جانب سے گلوکار کو بلاک کرنے کے حوالے سے تھا۔

بلال مقصود نے مذکورہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس قسم کی جعلی ٹوئٹس نے میرے ابو کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

بلال مقصود نے انور مقصود کے نام سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے مزید لکھا کہ اس آدمی نے مجھے پہلے ہی بلاک کر دیا ہے۔ براہ کرم آپ سب اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

انہوں نے ایک بار پھر بتایا کہ انکے ابو انورمقصود سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتے۔ ان کے اصل اکاؤنٹ میں صرف 3 پوسٹس ہیں۔ ہم نے وہ اکاؤنٹ بھی اس لئے بنایا ہے تاکہ ہم تمام جعلی اکاؤنٹس کی اطلاع دے سکیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts