جرمن قونصلیٹ کراچی میں روایتی جرمن ونٹرمارکیٹ کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی میں روایتی ‘جرمن اسٹائل ونٹر مارکیٹ’ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جرمن پاکستانی پکوان، خریداری، کھانے، تفریح اور بہت کچھ شامل تھا۔

جرمن ونٹرمارکیٹ کے میلے میں 50 سے زائد اسٹالز لگائے گئے جن میں زیادہ تر مقامی خواتین کے کاروبار کے تھے۔ اس میلے میں آرٹیکل، دستکاری، بچوں کے کھلونے، موم بتیاں، آرٹ ورک، کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، دھاتی زیورات، زیورات، پھلوں اور دیگر سجاوٹی اشیاء کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی گئی۔

کراچی میں جرمن قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کے مطابق ہر سال کے آخر میں اس مارکیٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پہلے اسے کرسمس مارکیٹ بھی کہا جاتا تھا۔ کچھ وجوہات کی بناء پر اس سال اسکا انعقاد فروری میں کیا گیا ہے۔

جرمن قونصلر کا کہنا تھا کہ اس فیسٹول میں بہت سے لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ آتے ہیں اور نمائش میں موجود مصنوعات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس سال بھی کافی لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جرمن قونصل جنرل روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ کورونا وبا کے باعث 4 سال سے ونٹرمارکیٹ کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا اور اب 4 سال کے عرصے بعد دوبارہ اسکا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سال شہری پاکستان کے بلوچستان اور سندھ صوبوں کی ثقافت، تخلیقی دستکاری اور فن پارے دیکھنے کے ساتھ ساتھ جرمن کھانوں کا بھی ذائقہ چکھ سکتے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts