جرائم کے روک تھام کیلئے پولیس کی کاروائیاں، 812 سےزائد ملزمان گرفتار

شہرقائد میں بڑھتے ہوئے جرائم اور وارداتوں کی روک تھام کے لئے کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز ، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائیاں کیں۔ کراچی کے ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 812 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 70 کلو 319 گرام چرس، 02 کلو 917 گرام ہیروئن اور 571 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز سے 165 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لیا گیا۔

 

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 15 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 15 زخمی ڈاکوؤں سمیت 17 ڈاکوؤں کو گرفتارکر کے 18 پستول، 08 موٹر سائیکلیں، 01 گاڑی اور شہریوں سے چھینا گیا سامان تحویل میں لیا گیا، ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 15 ملزمان گرفتار کر کے 12 چوری اور چھینی گئیں موٹر سائیکلیں اور 03 گاڑیاں برآمد کیں۔ مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 63 موٹرسائیکلیں اور 06 گاڑیاں تحویل میں لے لی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts