جاویدمیانداد کا مجھے چھپارستم کہنا معنی رکھتا ہے، انڈیا کو ہرانے کیلئے محنت کررہے ہیں، محمدرضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان ایشیا کپ میں سپرفور کے میچ میں بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ محمد رضوان نے جاوید میانداد کی جانب سے انہیں چھپا رستم کہنے پر اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

محمدرضوان کا کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن  تیاری میں فرق پڑتا ہے، ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے وہ زیادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

محمدرضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے انڈیا کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم بھی اور فینز بھی بھارت کے خلاف جیتنا چاہتے ہیں اسی طرح انڈیا والے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

محمدرضوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی آپس میں جب بھی ملتے ہیں کارکردگی کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے سب کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں لیکن گراؤنڈ میں ماحول مختلف ہوتا ہے۔

فخرزمان سے متعلق محمدرضوان نے کہا کہ فخرزمان پلیئر آف دی منتھ رہ چکا ہے، 3 یا 4 اننگز سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ ہمیں اوپننگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ مختلف انداز سے آؤٹ ہورہا ہے لیکن گیند اسکے بلے پر آرہی ہے۔

محمدرضوان کا کہنا تھا کہ ورلڈ نمبر ون بنانے میں ہمارے فاسٹ بولرز کا بڑا ہاتھ ہے، ہمارے تینوں فاسٹ بولرز سب ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، ہمارا بنچ بھی بہت مضبوط ہے۔

جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معانی رکھتا ہے، میرے لیے ایسی باتیں میری اہم ہوتی ہیں میں متحرک رہتا ہوں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts