Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جانوروں میں پھیلی لمپی اسکن بیماری کی ویکسین کراچی پہنچ گئی

جانوروں کی بیماری لمپی اسکین کی ویکسین کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین کے مطابق پہلے مرحلے میں ویکسین کی 11 لاکھ خوارکیں کراچی پہنچ گئیں، لمپی اسکین کی ویکسین ترکی سے منگوائی گئی ہیں۔

 

ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین کا کہنا ہے کہ ترکی سے جانوروں کی لمپی اسکین کی 40 لاکھ خوراکیں منگوائی گئی ہیں، 11 لاکھ خوراکیں محکمہ لائیو اسٹاک نے سندھ کے حوالے کر دی ہیں، 11 لاکھ خوراکیں کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں تقسیم ہوں گی۔

 

اس سے قبل ڈاؤ یونیورسٹی نے جانور میں پھیلنے والی لمپی اسکن بیماری کی فوری ویکسین بنانے کا اعلان کیا تھا۔ کہا  گیا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے اشتراک سے ویکسین بنائی جائے گی۔

 

دوسری جانب صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق لمپی بیماری سے مرنے والے جانوروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بیماری سے ایک روز میں مزید 8 جانور ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 322 ہلاک ہوگئی۔

 

ٹاسک فورس کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا، بیماری میں مبتلا جانوروں کے 299 نئے کیس سامنے آئے ہیں، بیمار جانوروں کی تعداد 32 ہزار 725 سے تجاوز کر گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts