جامعہ کراچی میں سیکیورٹی سخت، اساتذہ اور طلباء کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت

جامعہ کراچی میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ اساتذہ سمیت طلباء کی شناحت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ جامعہ آنے والے ہر شخص کو شناخت کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

 

جامعہ کراچی کے مسکن گیٹ ، سلور جوبلی گیٹ سمیت دیگر تمام دروازوں پر جامعہ کراچی کی سیکورٹی اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جہاں اسٹوڈنٹس کے بیگ کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔استاتذہ کارڈز دکھاکر اپنی گاڑیوں میں اندر جاسکتے ہیں۔

 

جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ کے ایک گیٹ کو مرد اور ایک گیٹ کو خواتین کے داخلے کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے جاچکے ہیں ۔

 

جامعہ کراچی انتظامیہ کے ذمہ داران بھی یونیورسٹی گیٹس پر سیکورٹی صورتحال کو مانیڑ کرنے کے لئے موجود ہیں۔جامعہ کراچی میں پرائیوٹ گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے  جبکہ دھماکے سے قبل گاڑیاں ، رکشہ ، ٹیکسی ، پرائیوٹ وینز بھی جامعہ کراچی کے 50 سے زائد ڈیپارٹمنٹس تک جاتی تھی۔

 

واضح رہے کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ چینی زبان سکھانے پر مامور اساتذہ کو لے کر گاڑی ڈیپارٹمنٹ میں جارہی تھی کہ دروازہ پر خاتون حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا۔ خوفناک دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی، حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts