جامعہ کراچی میں داخلہ ٹیسٹ کل متعلقہ شعبہ جات میں ہوں گے، طالب علموں کیلئے ہدایات جاری

جامعہ کراچی میں مختلف شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کل بروز اتوار 6 اگست کو کیا جارہا ہے۔ جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات، انسٹی ٹیوٹ اور  سینٹرز میں ایم ایس ،ایم فل ،ایل ایل ایم ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی( میڈیسن) میں داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کل اتوار06 اگست کو لئے جائیں گے۔

داخلہ ٹیسٹ متعلقہ شعبہ جات میں ہوں گے جسکا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے امیدواروں کامقررہ وقت سےنصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔

کنوینرپوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن2023 ء پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کے لئے آن لائن 3011 فارم جمع کرائےگئے جس میں سے 2 ہزار 847 طلبا و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جبکہ 164 طلبہ کےفارم مختلف وجوہات کی بناء پر مستردکئےگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر انیلاامبر ملک نےمزید کہا کہ اس سال ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کے لئےغیرملکی طلبا وطالبات کی جانب سے 12 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

ایم فل / پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانےوالے درخواست گزاروں میں یمن ،بنگلہ دیش،امریکا ،چین ،افغانستان اور سوڈان کے طلبہ شامل ہیں۔ درخواست جمع کرانے والوں میں چاریمنی،تین چینی،دوافغانی جبکہ امریکا ،سوڈان اور بنگلہ دیش سے ایک ایک طالبعلم شامل ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts