Search
Close this search box.

جامعہ کراچی میں انتظامی بحران، اساتذہ کا صبح اور شام دونوں شفٹ میں کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی سب سے بڑی جامعہ کراچی میں انتظامی بحران مذید شدت اختیار کرگیا۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے آج سے صبح و شام کی تمام کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انجمن اساتذہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی مسائل انتہائی انقلابی اقدامات کے متقاضی ہیں، اساتذہ کی ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈز کا فوری انعقاد کیا جائے اور اساتذہ کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافے کو دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اساتذہ کی جانب سے صرف ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ جاری تھا تاہم یہ احتجاج اب مارننگ کی کلاسز تک جاپہنچا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں