Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جامعات کی گاڑیاں بھی محفوظ نہ رہیں، کراچی میں نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اسٹریٹ کرمنلز نے ضیاء الدین یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کو لوٹ لیا۔ گاڑی میں طالبات اور اساتذہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یونیورسٹی کی گاڑی کو روکا اور گاڑی میں سوار طالبات اور ٹیچرز کو لوٹ لیا۔

مسلح ملزمان طالبات، اساتذہ اور گاڑی کے ڈرائیور سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لٹنے والوں میں 4 طالبات، ٹیچرز اور ڈرائیور شامل ہیں۔

مملزمان نے واردات کے بعد گاڑی کی چابی دور پھینکی اور فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی گلشن اقبال ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق کسی کی بھی جانب سے واقعہ رپورٹ نہیں کرایاگیا تاہم پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس  متاثرہ افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کرنےکی بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts