کراچی :معروف برطانوی ادارے کیو ایس نے جامعات کی نئی درجہ بندی برائے2021 جاری کردی ہے۔ پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 350 جامعات میں جگہ نہ بنا سکی۔ نئی درجہ بندی میں بھارت کی 3 ، ملائشیا کی 5، چین کی 6 اور سعودی عرب 2 جامعات 200 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔
پاکستان کی صرف 3 جامعات دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل ہو سکیں جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہیں
درجہ بندی میں نسٹ اسلام آباد 355 ،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسز373 ، قائد اعظم یونیورسٹی 454 ،لمس لاہور 651، کامسیٹ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور جامعہ پنجاب 801نمبر پر آئے۔