کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایکسپو سینٹر کے سامنے تیزرفتار ٹینکر نے جامعہ کراچی کی طالبہ کو کچل ڈالا۔ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ اپنے والد کے ساتھ یونیورسٹی جارہی تھی۔ فاسٹ ٹریک پر کسی گاڑی سے بوری گرنے کے باعث موٹرسائیکل سوار نے اچانک بریک لگایا تو طالبہ روڈ پر گرگئی۔
طالبہ کے روڈ پر گرنے کے باعث پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹینکر بروقت بریک نہ لگاسکا اور ٹینکر طالبہ کے اوپر چڑھ گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیو ر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹینکر چڑھنے کے باعث جامعہ کراچی کی طالبہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیو ر موقع سے فرار ہوگیا۔ جسکی تلاش کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔