تیاریاں مکمل کرلی ہیں، غیرملکی تارکین وطن کے خلاف یکم نومبر سے کارروائی ہوگی، جو رجسٹر ہیں وہ مہمان رہیں گے، وزیرداخلہ سندھ

نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا ہے کہ غیرملکی تارکین وطن کے حوالے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یکم نومبر سے سختی سے عمل کریں گے۔ 

حارث نواز کا کراچی میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تمام غیرقانونی تارکین وطن اگر رضاکارانہ طور پر چلے جائیں گے بہتر ہے۔ عورتیں بچے سب ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ کیماڑی اور ملیر میں سینٹر بنائے ہیں۔ اچھے طریقے سے کھانے پینے کا انتظام کریں گے، مجموعی طور پر 50 ہزار افغان ہیں جنہیں بلوچستان کے راستے بھیجیں گے۔ 

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم بہت احتیاط سے کام لیں گے، تمام علاقوں کی نشاندہی کرلی ہے۔ 2 لاکھ غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ 

حارث نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت اچھی طرح مہمان نوازی کی ہے، دنیا میں بھی اتنے مہاجرین نہیں ہیں جو غیر قانونی اور غیر ملکیوں کو پناہ دیں گے ۔

نگراں وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جو رجسٹرڈ ہیں وہ ہمارے مہمان رہیں گے، ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں، ایران ، بھارتی ، افغان، بنگالی جو بھی غیرقانونی ہوں گے ان کو بھیجیں گے۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ بنائے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ کسی کو یہاں پر پریشانی نہیں ہوگئی۔ جن کے ہمارے ساتھ زمینی راستے نہیں ہیں ان کو ہم دیگر طریقوں سے بھیجیں گے۔

پہلے فیز میں جن کے پاس کوئی ڈاکومنٹ نہیں ہے ان کو بھیجیں گے ۔ دو سرے فیز میں جن کے پاس ڈاکومنٹ ہیں اور وہ جعلی ہیں ان کو بھیجیں گے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts