تھرکول منصوبہ میں کامیابی، بلاک 1 کان سے کوئلہ نکل آیا

سی پیک میں شامل تھر کول منصوبہ میں انتظامیہ کو بڑی کامیابی مل گئی۔ بلاک ون میں انتظامیہ نے کول تک پہنچ کر سنگ میل عبور کرلیا۔ کوئلے کی کان کی 145 میٹر کھدائی مکمل ہونے کے بعد کوئلہ نکل آیا۔

 

کامیابی پر پاکستانی اور چائنیز انتظامیہ نے خوب جشن منایا۔ ماہرین کے مطابق تھرپارکر میں بلاک 1 پاکستان کی سب سے بڑی کوئلے کی کان میں جس میں 3 بلین ٹن کے ذخائر موجود ہیں۔ جنکی صرف پہلے مرحلہ میں سالانہ پیدوار 7.8 ملین ٹن ہے۔

 

پروجیکٹ کے سی ای او مسٹر لی جین اور چوہدری عبدالقیوم کا کوئلہ تک پہنچنے کی کامیابی پر کہناتھا کہ یہ کامیابی ہماری مینجمنٹ ٹیم اور سائٹ پر موجود دیگر تمام ملازمین کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ کوئلے کا یہ پہلا بیلچہ تھر کے خطے میں تجارتی اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں کے نتیجے میں توانائی کے بحران کے حل، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اس سے منسلک ترقیوں کے لیے طویل سفر طے کرے گا۔

 

 تھر میں مقامی وسائل کی بنیاد کی ترقی پاکستان کو توانائی کی سلامتی اور اقتصادی سلامتی اور خودمختاری کے اپنے دیرینہ مقصد کو حاصل کرنے کی طرف ایک طویل سفر طے کرے گی۔ تھر کے کوئلے کو بجلی پیدا کرنے میں جلد استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیئے 1330 میگاواٹ بجلی گھر بھی تکمیل مراحل میں ہے۔

 

 

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول فیلڈ بلاک1 سے کوئلہ برآمد ہونے پر پورے ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید  محترمہ بینظیربھٹو کے وژن کے مطابق سندھ حکومت نے دوسری بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 

تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں تین ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر ہیں جو پانچ ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں جو کہ پاکستان کو اندھیروں سے  اجالے میں تبدیل کرنے کیلئے کافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ہم ہمیشہ کہتے ہیں تھر بدلے گا پاکستان اور آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چائنا کمپنی کو بھی انکی کامیابی پر مبارکباد دی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts