تھانوں کے معائنے کو لازمی بنائیں، نگراں وزیراعلی سندھ کی آئی جی پولیس کو تھانوں کا انسیپکشن سسٹم بنانے کی ہدایت

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائر مقبول باقر نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تھانوں کی حالت بہترین کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس رفعت مختار کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام تھانوں کے معائنے کیلئے انسپیکشن کا ایک مربوط سسٹم بنایا جائے۔

نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پر ڈی ایس پی 15 دن میں اپنے پولیس تھانوں کا معائنہ کرے جبکہ ایس پی ہر ماہ تھانوں کے معائنے کرے۔ ایس ایس پی ہر 3 ماہ میں تھانوں کا معائنہ یقینی بنائے۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جیز بھی ہر 3 ماہ بعد تھانوں کا معائنہ کریں، ایڈیشنل آئی جی ہر 6 ماہ بعد تھانوں کا معائنہ کریں جبکہ آئی جی پولیس سال میں 2 مرتبہ تھانوں کا معائنہ کریں، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز بھی تھانوں کا معائنہ کریں۔

وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ تھانوں کے معائنے کے دوران رکارڈ چیک کیا جائے اور غلفت کی نشاندہی پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، معائنے کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے تاکہ مناسب کارروائی کی جاسکے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts