توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات، ہفتے کی چھٹی بحال، سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی۔ ہفتے کے دن کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ وزارت توانائی کی تجویز پر کیا گیا۔

 

ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا مقصد توانائی کی بچت کرنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک ہے اور ہفتے میں چھٹیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی بھی منظوری دی گئی۔ مارکیٹوں کی بندش سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا اوروفاقی کابینہ نے مارکیٹوں کی بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ سب کمیٹی مارکیٹوں کی بندش سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

 

وفاقی کابینہ نے 3 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ اس کےعلاوہ ملکی سیاسی صورت حال پر گفت گواورمشاورت ہوئی۔

 

کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ پیش کی گئی، کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts