تعمیراتی شعبے کے لیے پیکیج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں، مشیر خزانہ

کراچی:کراچی میں فیوچر سمٹ کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کے مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔

حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط کے لیے مشکل فیصلے کئے ۔مشیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی صورت حال میں پسماندہ طبقے کو ریلیف کی فراہمی اس حکومت کی اہم ترجیح تھی۔

حکومت کی جانب سےتعمیراتی شعبےکےلئے دئیے گئےپیکج سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts