تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، انتظامات مکمل

لاہور: تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج مینار پاکستان گراونڈ لاہورمیں ادا کی جائے گی،

نماز جنازہ  کےلئے لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، اے آر ایف، ایس پی یو اور سادہ لباس میں جوان بھی ڈیوٹی کر رہے ہیں، شہر بھر میں مختلف مقامات پر گذشتہ رات بھرپور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کیا گیا، ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں جنازے کے روٹ، گریٹر اقبال پارک اور گرد و نواح میں موثر پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ میں شرکت کے لئے آنے والے شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، شہری دوران سفر ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق روٹ کی پابندی کریں، کورونا خدشات کے پیش نظر نمازِ جنازہ میں شریک شہری فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts