لیکشن کمییشن آف پاکستان نے 15 اپریل کو اپڈیٹ ووٹرزفہرست 2024ء کے 26 مارچ 2024ء تک کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ خواتین ووٹرز کی تعداد میں مردوں کے مقابلے میں ہلکا سا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں ووٹرز کی تعداد میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 50 ہزار 551 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سےمرد 7 لاکھ 79 ہزار 768 اور خواتین 7 لاکھ 70 ہزار783 ووٹ ہیں، اس عرصے میں مجموعی طور پرملک میں شرح اضافہ 1.21 فیصد، پنجاب میں 1.21 فیصد، سندھ میں1.23 فیصد، خیبرپختونخوا میں1.16 فیصد، بلوچستان میں 1.26 فیصد، اسلام آباد میں 1.03 رہا اور کراچی میں 1.01 فیصد رہاہے۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ووٹرز ہیں، جن میں سے 7 کروڑ 43 ہزار 472 مرد (53.82 فیصد) اور6 کروڑ 92 ہزار 839 خواتین (46.18 فیصد) ووٹرزہیں۔ خواتین کی شرح میں 0.05 اضافہ ہوا ہے یعنی خواتین ووٹرز کی تعداد 46.13 فیصد سے بڑھ کر 46.18 فیصد ہوئی ہے۔