بی ایس پروگرام، کراچی کے150 میں سے صرف 1 کالج کا جامعہ کراچی سے الحاق

کراچی کے سرکاری کالجوں میں 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ خواب بن گیا۔ شہر میں موجود 150 کالجز میں سے صرف ایک کالج کا جامعہ کراچی کے ساتھ الحاق ہوا۔ گورنمنٹ کامرس کالج کا 2 مختلف ضابطوں میں 4 سالہ بی ایس پروگرام کیلئے الحاق کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر کے ڈیڑھ سو کالجز میں سے 6 کالج نے بی ایس پروگرام کیلئے جامعہ کراچی سے رابطہ کیا۔ جس میں سے 5 کالج کی الحاق کی درخواست مطلوبہ اکیڈمک سہولیات نہ ہونے پر مسترد کردی گئیں یا پھر ان کالج نے سہولیات پوری نہ کرنے کے سبب دوبارہ جامعہ کراچی سے رابطہ ہی نہیں کیا۔


کراچی کے ڈیڑھ سوکے قریب سرکاری کالجوں میں سے محض ایک سرکاری کالج میں بی ایس چارسالہ ڈگری پروگرام شروع ہوسکے گا اورکروڑوں کی آبادی کے شہر کے لاکھوں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے جامعات میں داخلہ نہ ہونے کے بعد نجی کالجوں کاہی رخ کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جن سرکاری کالجوں نے بی ایس کے الحاق کے لیے جامعہ کراچی سے رابطہ کیاہے ان میں سے زیادہ ترکالجوں کے پاس مطلوبہ مضامین کے اساتذہ،کتابیں اورلیبس وآلات موجودہی نہیں ہیں یاپھرمطلوبہ تعدادپوری نہیں کرتے۔


سرکاری کالج ”گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سعید آباد“ کولائبریری میں کتابوں اوراساتذہ کی مطلوبہ تعدادنہ ہونے کے سبب بی ایس پروگرام کاالحاق جاری نہیں کیاگیا۔ باقی چارسرکاری کالج ”پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین، پاکستان شپ اونرگورنمنٹ کالج، گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج ملیر، گورنمنٹ انٹرسائنس، آرٹس اینڈ کامرس کالج گرلزاورنگی ٹاؤن“ کی انتظامیہ بھی بی ایس کے الحاق کے حوالے سے تاحال مطلوبہ اکیڈمک معیارات کوپورانہیں کرسکے ہیں جس کے سبب ان کا بھی الحاق نہیں کیا گیا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts