بین الاقوامی دفاعی نمائش و کانفرنس 15 سے 18 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی

ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت دفاعی نمائش و کانفرنس کے انعقاد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ   20 اپریل کو کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں بین الاقوامی دفاعی نمائش 15 سے 18 نومبر تک منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔

 

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد سعید ہلال کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزارتوں، سندھ حکومت کے سرکاری محکموں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران اور ایونٹ منیجر بدر ایکسپو سلوشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں دفاعی نمائش و کانفرنس کا شیڈول طے کرلیا گیا۔ دو سال کے تعطل کے بعد بین الاقوامی دفاعی نمائش و کانفرنس 15 سے 18 نومبر 2022 تک کراچی میں منعقد ہوگی۔

 

کرونا کی عالمی وباء کی وجہ سے 2020میں نمائش کا انعقاد نہ ہوسکا اور اب یہ نمائش2 سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔ آئیڈیاز کے 11ویں ایڈیشن کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلہ اور فروغ کے لیے ہمارے عزم کی ترجمانی کرتا ہے

 

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ دفاعی نمائش عالمی امن، استحکام اور توازن کے مشترکہ مقاصد کے حصول کو مضبوط اور عالمی  برادری کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنائیگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts