بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تینوں مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے آنے والے 2 جبکہ ابوظہبی سے آنے والے ایک شہری کے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تینوں مسافروں میں کورونا علامات کے شبہ میں ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جدہ سے آنے والا 21 سالہ مسافر قمبر شہداد کورٹ کا رہائشی ہے جبکہ 22 سالہ مہمند ایجنسی کا رہائشی ہے۔ ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والا 22 سالہ مریض شمالی وزیرستان کا رہائشی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کا کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ کراچی میں کورونا کے جے این ون ویریئنٹ کے پانچ کیس سامنے آچکے ہیں۔

پانچوں کیسز کے نتائج کراچی کے نجی اسپتال (آغا خان) کی لیبارٹری نے جاری کیے ہیں۔ اب تک سندھ میں مقامی سطح پر جے این ون کے پانچ جبکہ دو کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کوویڈ19 کا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کوویڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کوویڈ19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts