Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیرون ملک انتقال کرنےوالے شخص کےاعضاء پاکستانیوں کو عطیہ کردئےگئے

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ لاہور میں جگر اور گردوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ یہ جگر اور گردے ابوظہبی میں انتقال کرنے والے شخص کے تھے جو خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے۔ ڈاکٹرفیصل سعود ڈار کا کہنا ہے  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ لاہور میں دو مریضوں کو یہ جگر اور گردے لگائے گئے ہیں۔ گردے اور جگر کی پیوندکاری کے بعد دونوں مریض صحت یاب ہیں۔  ابوظہبی سے کلیولینڈ کلینک کی چار رکنی ٹیم بھی پاکستان آئی۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان بعد ازمرگ اعضاء کےعطیات کارجحان بڑھانےکی کوشش کررہے ہیں۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts