بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک تحت آئی ٹی کورسز کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

بیت السلام  ویلفیر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے  انٹری  ٹیسٹ  کا مرحلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہو ا یہ ٹیسٹ اتوار 3 دسمبر کو دی انٹیلکٹ اسکول (کورنگی) کے فٹ بال گراؤنڈ میں لیا گیا ۔ 

انٹری ٹیسٹ میں  2500 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔  تحریری ٹیسٹ کے لیے دو گھنٹے کا وقت رکھا گیا تھا ۔ امیدواران نے  بیت السلام کے رضاکاروں کی رہ نمائی میں ٹیسٹ کا یہ مرحلہ بہت خوش اسلوبی سے طے کیا۔

بیت السلام سے وابستہ بیسیوں رضاکاروں نے  اس مرحلے کو بہترین اور منظم بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کی ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی گراں قدر شخصیات نے  انٹری ٹیسٹ کا یہ موقع ملاحظہ کیا۔

واضح  رہے بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ  نے  آئی ٹی میں دلچسپی رکھنے  والے طلبہ کے لیے  متعدد آئی ٹی کورسز کی فری ٹریننگ  کا اہتمام کیا ہے۔ بیت السلام  ان جوانوں کو ملک و ملت  کا سرمایہ سمجھتے ہوئے انہیں  بہترین صلاحیتیوں سے آراستہ کرنا چاہتا ہے  ۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts