بھارت میں قاتلانہ حملے میں ہلاک گلوکار سدھو موسے والا پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

نامور بھارتی پنجابی گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسےوالا کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ بھارتی گلوکار نے رواں برس پاکستان آنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ جسکے بعد بھارتی گلوکار پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے 30 گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

 

سدھو موسے والا نے رواں سال پاکستان آنے کا اعلان کررکھا تھا، جسکے باعث انکا نام پاکستان میں ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور انکے پاکستان آنے کے اعلان سے متعلق ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر گلوکار کا ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے دوران کانسرٹ رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ پہلے لاہور اور پھر اسلام آباد میں کانسرٹ کروں گا۔

 

گلوکار سدھو موسے والا کو گزشتہ روز  ضلع مانسا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔  سدھو موسے والا اُن 424 شخصیات میں شامل تھے جنہیں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی ختم کردی گئی تھی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سے سیکیورٹی مانگنے کے حوالے سے ہی ملاقات کرنے جارہے تھے۔

 

نامعلوم مسلح افراد نے ان کی جیپ پر فائرنگ کی جس میں سدھو کے دو دوست بھی زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

 

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

 

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts