بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کو کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ دونوں طیاروں کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کے کپتانوں نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت مانگی، دونوں طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے لینڈنگ درکار تھی۔
سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے دونوں طیاروں کو اجازت دے دی گئی اور اجازت ملتے ہی دونوں طیاروں کو باحفاظت کراچی ائرپورٹ پر اتارا گیا۔
دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے اور بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جا رہے تھے۔ طیارے 12 جولائی کی شب 12 بجے کراچی ائرپورٹ پر اترے اور ری فیولنگ کے بعد واپس بحرین کے لیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق طیارے 12 گھنٹے تک کراچی ائرپورٹ پر موجود رہے جہاں انہیں ری فیولنگ کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔