بھارتی کرکٹر مہندرسنگھ دھونی کا فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو تحفہ

کرکٹ کا کھیل ہمیشہ ہی پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کا سبب بنا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ان دنوں سیاسی کشیدگی ضرور عروج پر ہے لیکن کھیل کے میدان پر کھلاڑی آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ سرحد پار سے بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی ایسی ہی ایک مثال قائم کردی۔۔ دھونی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپرکنگز کی شرٹ تحفہ میں دی جس پر دھونی کا آٹوگراف بھی موجود ہے۔

حارث رؤف نے سوشل میڈیا پر دھونی کی بھیجی گئی شرٹ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں لکھاکہ بھارت لیجنڈ اور کیپٹن کول مہندرسنگھ دھونی نے انہیں یہ شرٹ کا تحفہ بھجوایا ہے۔ سات نمبر پر اپنے اچھے عمل اور رویہ سے آج بھی سب کے دل جیت رہا ہے۔ واضح رہے دھونی کی شرٹ پر سات نمبر درج ہوتا ہے۔ حارث رؤف نے سپورٹ کرنے پر ایم ایس دھونی کی فرنچائز ٹیم کے مینجر کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔ حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے اختتام پر دھونی سے ملاقات ہوئی تھی۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts