بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے، قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔

بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری مرتبہ ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔ سال 2008 کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان میں چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ سے بھارتی بورڈ کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ٹوئیٹر پر رمیزراجہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مداحوں کا مطالبہ ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی اگلے برس ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جانا چاہئے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts