بلوچستان عوامی پارٹی حکومت سے علیحدہ، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد جوڑ توڑ میں تیزی آگئی۔ حکومت اور اپوزیشن ارکان کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

 

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور  جمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہان سے ملاقات کی ۔ جس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

 

شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلوچستان عوامی کے پارٹی کے 4 وفاقی وزرا نے عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ واضح رہے بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں پانچ نشستیں ہیں جس میں سے چار اپوزیشن کے حق میں ہیں۔

 

بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال نے اپوزیشن کے بجائے حکومت کا ساتھ کھڑا رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ عدم اعتماد کی تحریک میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں ووٹ دیں گی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts