بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی سے بچہ زخمی

کراچی میں بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کی ذد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا.


میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی بلاک سی گلی نمبر 26 کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 15 سالہ گل نوید ولد نازمین خان کے نام سے ہوئی ہے۔


گولی لگنے کے بعد  زخمی ہونے والے بچے کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔


 میڈیا رپورٹ کے مطابق  علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ بھی ہوئی تھی، فائرنگ سے متعلق علاقہ پولیس کی نفری مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts