Search
Close this search box.

بلدیاتی انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ سمیت ہر احتجاج کا حق رکھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ 

کراچی میں ادارہ نور الحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی میئر سے متعلق ترمیمی بل کی تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہیے۔ بلدیاتی انتخابات کےلیے ہراحتجاج کا حق رکھتے ہیں جس کے لئے وزیراعلیٰ ہاوؤس اور سندھ اسمبلی کا گھیراؤ بھی کرسکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے مطالبے میں کہا کہ فوری طور پربلدیاتی انتخابات ہونے چاہییں، جوڈیشری بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر نظرثانی کرے۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ساتھ ملا ہواہے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ مستقل ملتوی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استرکاری کے نام پر اربوں روپے کھائے جارہے ہیں جبکہ شہرکی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کراچی کے کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے سندھ حکومت اور پولیس ناکام ہوگئی ہے،  امن وامان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوگئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں اور منشیات کا کاروبار پولیس کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ کراچی کو مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے اور میئرکراچی کوکیا اختیارات ہوںگے یہ سندھ حکومت بتائے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں