پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سعیدغنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
صوبائی وزیر محنت و افرادی قومت سعید غنی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 24 جولائی کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے مکمل تیار تھی۔
بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے پی پی پی کے امیدوار اور کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ ہم 24 جولائی کیلئے مکمل تیار تھے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے انتخابات سے چند روز قبل تاریخ کی تبدیلی سے امیدواروں پر بھاری بوجھ پڑے گا اور انتخابی سرگرمیاں مانند پڑ جائینگی۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) July 20, 2022
سعیدغنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیداروں کے ساتھ ساتھ کارکنان میں بھی مایوسی پیدا ہوئی ہے۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کے مطابق انتخابات سے چند روز قبل تاریخ کی تبدیلی سے امیدواروں پر بھاری بوجھ پڑے گا اور انتخابی سرگرمیاں مانند پڑ جائینگی۔
واضح رہے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 24 جولائی کو ہونی تھی لیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں متوقع بارشوں اور اسکے بعد محرم الحرام کے باعث الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات اب 28 اگست کو ہوں گے۔